کے ٹو سے گر کر زخمی ہونیوالا ہسپانوی کوہ پیماچل بسا

g4-4.jpg

سرگی منگوٹ کیمپ تھری سے نیچے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں
پولش کوہ پیما کے علاج کیلئے بیس کیمپ سے میڈیکل ٹیم بھی بھجوائی گئی لیکن بدقسمتی سے وہ اسے نہ بچا سکی
گلگت (سپیشل رپورٹر)کے ٹو پہاڑ سے گر کر ہسپانوی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا کوہ پیما ٹیم کے سربراہ چنگ داوا کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مصروف ٹیم کے ہسپانوی کوہ پیما سرگی منگوٹ کیمپ تھری سے نیچے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں الیکس گیون ، تمارا لونگر اور دو دیگر پولش کوہ پیما نے زخمی کوہ پیما کی اے بی سی کیمپ میں مدد فراہم کی ، اس دوران بیس کیمپ سے میڈیکل ٹیم بھیجی لیکن بدقسمتی سے وہ اسے بچا نہیں سکے۔ چنگ داوا شرپا نے سرگئی منگوٹ کو ایک بہترین انسان بہترین کوہ پیما ساتھی قرار دیا ہے اور ان کی موت پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی نیپالی شرپا کوہ پیماں کی ٹیم نے پہلی بار کے ٹو پہاڑ موسم سرما میں سر کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
کوہ پیما ہلاک

شیئر کریں

Top