احساس محرومی کے خاتمے کیلئے گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق فراہم کیے جائیں ضیاالدین کی 16ویں برسی پر تعزیتی اجتماع

g5-1.jpg

امریکہ اور اسرائیل فساد کی جڑ ہیں ، قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے انہیں شکست دی جا سکتی ہے،پاکستان کی سالمیت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی ہیں،آغا راحت
سانحہ 2005میں گرفتار بے گناہ اسیروں کو فوری رہاکیا جائے،جنگلات کے تحفظ کیلئے ایف سی کی تعیناتی مسترد،مہنگائی کا تدارک ،طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،اختر رضوی ودیگرکا خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شہید آغا سید ضیا الدین رضوی اور ان کے رفقاء کی 16ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع میں گلگت بلتستان بھر سے علماء، زعماء، سیاسی اکابرین سمیت عوام کی کی کثیر تعداد میں شرکت تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین نے کہا گلگت بلتستان کی احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عبوری صوبے کی بجائے مکمل آئینی حقوق فراہم کیے جائیں، جس دن گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنایا جائے گا وہ دن ہمارے لیے عید کا دن ہوگا تعزیتی اجتماع سے آغا راحت حسین الحسینی ،امام جمعہ والجماعت استور سید عاشق حسین الحسینی، ہیئت آئمہ جماعت گلگت کے صدر سید اخترحسین رضوی اور قائم مقام صدر مرکزی امامیہ کونسل گلگت ڈاکٹر ہدایت علی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیلفساد کی جڑ ہے قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے انہیں شکست دی جا سکتیہے۔ ہم محب وطن ہیں پاکستان کی سالمیت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دیں ملک سے وفاداری کے صلہ میں گلگت بلتستان کو 73 سالوں سے آئینی و بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔ اب بھی ہمارا مطالبہ ہے گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ یا کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے وگرنہ ہمیں آزاد چھوڑدیا جائے ہم اپنا فیصلہ خود کرینگے۔ سید طاہرہ فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی مناسبت سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپؑ کی زندگی سخت مشقت،روحانیت اور پاکیزگی سے عبارت ہے تعزیتی اجتماع میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مجاہد ملت سفیر امن شہید راہ حق قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آ غا سید ضیا الدین رضوی شہید،انکے با وفا جانثار رفقا کی 16 ویں برسی و شہدائے امامیہ گلگت بلتستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے8جنوری تا 17 جنوری2021 عشرہ شھدائے امامیہ منایا گیا جس کے تحت مختلف علاقوں میں مجالس و محافل کا انعقاد کیا گیا۔آج کا یہ عظیم الشا ن اجتماع 13 اکتوبر 2005 کے سانحے میں جاں بحق و 15 افراد زخمی ہونے کے واقعہ پرتا حال عدم کاروائی کی مذمت کرتاہے ،جب کہ اس کیس میں بے گنا ہ 15شیعہ جوانوں کو عمر قیدکی سزاؤں کو حکومتی بدنیتی قرار دیتے ہوئے بے گنا ہ اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتاہے گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ کیلئے ایف سی کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سیکورٹی کے تمام تر اختیارات جی بی اسکاؤٹس اور جی بی پولیس کو دیئے جائیں،آج کا یہ عظیم الشان اجتماع بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور دوسری طرف سخت ترین سردی اور وبائی مرض کورونا نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی منصفانہ تقسیم اور مہنگائی پر کنٹرول کرتے ہوئے غریب عوام کیلئے خصوصی پیکیج کے اعلان کیا جائے، کا مطالبہ کرتا ہے۔آج کا یہ عظیم الشان اجتماع گلگت بلتستان میں موجود تعلیمی سہولیات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کا قیام اور میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے اعلان کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے،چنار باغ دو معلق پلوں کی جگہ آر سی سی پل، جلال آبادکو KKH سے ملانے کیلئے پل اور اوشکھنداس اور بگروٹ کے ہزاروں گھرانوں اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اوشکھنداس کے مقام پر RCCپل تعمیر کر کے اِن علاقوں کوKKHسے منسلک کرنے کا مطالبہ کرتاہے۔ سانحہ مچھ بلوچستان کو پاکستان میں طالبائزیشن کو دوبارہ منظم کرنے کی شازش قراد دیتے ہوئے اس سانحہ کے قاتلوں اور سازش کاروں کی فی الفور گرفتاری اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ طے پانے والے تمام مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے نیز دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے جس کونے میں بھی ہو ان کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
برسی

شیئر کریں

Top