سکروٹنی کمیٹی کو فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام پہنچانے کی ہدایت کردی :الیکشن کمیشن

eco-1280x720-1.jpg

کیس کے حوالے سے موجودہ الیکشن کمیشن ے بوجہ کورنا وبا ، وکلا کی عدالتی مصروفیات کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت کی ہے
اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ، بغیر کسی دباؤکے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان
اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور بغیر کسی دباؤکے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہے، انتخابات خواہ عام ہوں ، سینیٹ کے ،بلدیاتی یا پھرضمنی ہوں الیکشن کمیشن ان کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے، فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے موجودہ الیکشن کمیشن نے بوجہ کورنا وبا ، وکلا کی عدالتی مصروفیات اور سکروٹنی کمیٹی کے ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت کی ہے ،سکروٹنی کمیٹی کوکیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہفتے میں کم ازکم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔منگل کو پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔اور بغیر کسی دباؤکے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔ مزید برآں انتخابات خواہ عام انتخابات ہوں، سینٹ کے انتخابات ہوں،بلدیاتی انتخابات ہوں یاضمنی انتخابات ہوں الیکشن کمیشن ان کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے موجودہ الیکشن کمیشن نے بوجہ کورنا وبا ، وکلا کی عدالتی مصروفیات اور سکروٹنی کمیٹی کے ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتے میں کم ازکم تین روز اجلاس منعقد کرے تاکہ یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے ۔
الیکشن کمیشن

شیئر کریں

Top