احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، وفاقی وزیر اطلاعات

2.jpg

اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے
اسلام آ باد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن)لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، قوم سانحہ ماڈل ٹان بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات

شیئر کریں

Top