اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

CM-Punjab.jpg

پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں،مسترد شدہ عناصرکابیانیہ پٹ چکا ہے ،عثمان بزدار
موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی
لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے۔احتجاجی عناصرترقی کاسفر روکنے کے درپے ہیں۔پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ مسترد شدہ عناصرکابیانیہ پٹ چکا ہے۔ان عناصر کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ روتے رہیں گے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گپاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی ہے
وزیراعلی پنجاب

شیئر کریں

Top