جمہوریت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،صدر مملکت

Arif-alvi.png

گرین لائن مکمل ہونے کے بعد شہریوں کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کم ہو جائینگے
اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے فروغ کے لئے حکومت تمام تر اقدامات بر وئے کار لا رہی ہے،نئے فائر انجنز سے شہر کے فائر ایمرجنسی نظام کو مزید موثر اور تیزرفتار بنانے میں مدد ملے گی ، گرین لائن مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مسائل بڑی حد تک کم ہو جائینگے۔ وہ منگل کو اپنے اعزاز میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے یہاں دیئے گئے ظہرانے اور بعدازاں ا ن سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
صدر مملکت

شیئر کریں

Top