کویت گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرے سیاحت توانائی معدنیات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہ ہیں :وزیراعلیٰ

g5-3.jpg

وزیر اعلیٰ کی کویت کے سفیر سے ملاقات،کویت کے وزیر خارجہ کا بہت جلد پاکستان کا دورہ متوقع ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،کویت کے سفیر کی بات چیت
گلگت بلتستان میں گیسٹ ہاؤسز منصوبوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں،وزیر اعلیٰ کی گور نر سٹیٹ بینک سے ویڈیو لنک اجلاس کے موقع پر گفتگو
گلگت(بادشمال نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے کویت کے سفیر نے وزیر اعلیٰ کیمپ آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ الکویت فنڈ منصوبوں کو گلگت بلتستان تک وسعت د ی جائے۔ گلگت بلتستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کویت کے سفیر کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات گلگت بلتستان میں بھی اثرانداز ہورہے ہیں گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں الکویت فنڈ کے تحت تعاون کیا جائے جنگلات کے تحفظ کیلئے حکومت گلگت بلتستان جامعہ منصوبہ بندی کے تحت دور دراز علاقوں میں مائیکرو ہائیڈل کے منصوبے تعمیر کرنا چاہتی ہے گلگت بلتستان میں معدنیات میں بھی سرمایہ کار کے وسیع مواقع موجودہیں۔ حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کررہی ہے۔ اس موقع پر کویتی سفیر نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اوردورہ گلگت بلتستان کے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ کویت کے وزیر خارجہ کا بہت جلد پاکستان کا دورہ متوقع ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ الکویت فنڈ 1970ء سے پاکستان میں کام کررہاہے۔ پاکستان الکویت فنڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کویت میں قائم انویسٹمنٹ اتھارٹی کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے اور گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ
گلگت(بادشمال نیوز)وزیراعلیٰ خالد خورشید اور گورنر سٹیٹ بینک کے مابین بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں۔ خصوصاً ایکو ٹورازم کے حوالے سے گلگت بلتستان انتہائی موزوں ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ بینک کا دفتر قائم کیا جائے گلگت بلتستان میں گیسٹ ہاؤسز اور ہوم سٹے کے منصوبوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گلگت بلتستان زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں چھوٹے چھوٹے گاؤں آباد ہیں دیہات میں چھوٹے گھروں کا رواج ہے حکومت گلگت بلتستان ان دیہات کی منظم انداز میں ترقی چاہتی ہے جہاں پر سیوریج کا نظام، روڈ انفراسٹرکچر اور نکاسی آب کا نظام موجود ہو۔ حکومت اس طرح کی حکمت عملی ترتیب دے گی جس سے دیہاتوں کی منظم انداز میں تعمیر و ترقی ہوسکے جس سے عوام اور حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے اقدامات کررہاہے گلگت بلتستان میں سیاحت واحد شعبہ ہے جس کو صنعت کا درجہ دیا جاسکتا ہے حکومت گلگت بلتستان سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے جامع سفارشات ترتیب دی جائیں جس پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنادیا ہے حکومت گلگت بلتستان کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سٹیٹ بینک دورے کی دعوت دی اورکہا کہ گلگت بلتستان میں سٹیٹ بینک کے دفتر کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے سٹیٹ بینک کے دفتر کے قیام کیلئے زمین فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سٹیٹ بینک کے دفتر کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
قرضے

شیئر کریں

Top