دینی مدرسے کے علماء وطلباء کی تحقیر سازش ہے،فضل الرحمن

Fazal-ur-rehman-scaled.jpg

جمہوریت کے راستے اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہد کررہے ہیں،گفتگو
کراچی ( آئی این پی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدراورجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدرسے کے علماء وطلباء کی تحقیراورغلط تاثر عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے،ہم پاکستان میں جمہوریت کے راستے اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہد کررہے ہیں،شریعت اور طریقت کوسیاست سے الگ نہیں کیا جاسکتا،وہ ہفتہ کو معروف علمی درس گاہ معہدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مہتمم مولانامحمدالیاس مدنی کی دعوت پرمعہدالخلیل الاسلامی کے دورے کے موقع پرمعروف کاروباری وسماجی شخصیات،علماء کرام اوردہلی پنجابی برادری کے معززین سے گفتگوکررہے تھے،اس موقع پرعالمگیرویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین نثارچوہدری،ڈائریکٹرریحان یاسین،امہ ویلفیئرٹرسٹ کے صدرمعروف تاجرعبدالرزاق بیلی،سیکرٹری حاجی بلال بگٹی،معہدالخلیل الاسلامی ٹرسٹ کے ٹرسٹی کاروباری شخصیت فریداحمد،شیخ عبدالمالک، معہدالخلیل الاسلامی کے ناظم مفتی محمدمدنی،پارلیمانی لیڈرمفتی اسعدمحمود،مولانا راشدمحمودسومرو،قاری محمدعثمان،بابرقمرعالم سمیت جے یو آئی کے رہنمااورعلماء کرام واساتذہ موجودتھے۔اس سے قبل معہدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مہتمم مولانامحمدالیاس مدنی نے جامعہ آمد پرمولانا فضل الرحمن کو خوش آمدید کہا اوران کا شکریہ ادا کیا،مولانامحمدالیاس مدنی نے معززمہمانوں کو بتایاکہ معہدالخلیل الاسلامی بہادرآبادشیخ المشائخ شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا کی یاد میں یادگاراسلاف مولانامحمدیحیٰ مدنی رحمہم اللہ نے قائم کیا جو40 سال سے دین کے مختلف شعبوں میں منفردخدمات انجام دے رہاہے جبکہ رفاہی حوالہ سے بھی خدمات نمایاں ہیں۔
فضل الرحمن

شیئر کریں

Top