ریل کو جہاز سے بھی زیادہ خوبصورت سفر کرنے کے قابل بنارہے ہیں :اعظم سواتی

12-2.jpg

مجھے کم از کم 6 ماہ سے ایک سال دیں پھر میرا محاسبہ کریں، فریٹ ٹرینوں کے بزنس کو 36ارب روپے تک لے جانے کا ہدف دیا ہے
ہم سے 100دن کا حساب مانگا 30سال تباہی مچانے والوں سے نہیں پوچھا گیا، ، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس
لاہور(آئی این پی) وزیر ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم ریل کو ہوائی جہاز سے بھی زیادہ خوبصورت سفر کرنے کے قابل بنا رہے ہیں ، چیئرمین نیب سے کہا ہے کہ جس افسر نے چوری یا کرپشن کی ہے اسے پھانسی لگائیں، مجھے کم از کم 6 ماہ سے ایک سال دیں پھر میرا محاسبہ کریں، ریلوے کو آئی ایم ایف نہیں ہم چلا رہے ہیں،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لیں گے اور ریلوے کوخسارے سے نکالیں گے،، فریٹ ٹرینوں کے بزنس کو 36ارب روپے تک لے جانے کا ہدف دیا ہے، انہوں نے کہا مجھے کم از کم ایک سال دیں اور دیکھیں کیا تبدیلیاں ہو رہی ہیں،ریلوے کو چیرٹیبل ادارہ بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم کو بتایا ہے کہ 1.3ٹریلین روپیہ ریلوے میں ڈوب چکا ہے، نئے بزنس ماڈل سے یہی افسر ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے، مہینے میں ایک بار لاہور ضرور آؤں گا اور میڈیا کو ریلوے کی صورتحال سے آگاہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ افسر اور مزدور کو سہولت دوں گا تو بزنس ماڈل کے مطابق ریل چلے گی، مسافروں کے ساتھ ہماری توجہ فریٹ پر ہے، اسکول اور اسپتال چلانا میرا کام نہیں ہے،وزیر ریلوے کا کہنا تھا ہم سے 100دن کا حساب مانگا لیکن 30سال تباہی مچانے والوں سے نہیں پوچھا گیا، دو ہفتے پہلے چیئرمین نیب سے ملاقات میں ریلوے سگنل ٹھیکے میں کرپشن ریفرنس پر بات کی، چیئرمین نیب سے کہا کہ سگنل ٹھیک کرنے کا پراجیکٹ 2008میں شروع ہوا، سگنل ٹھیک کرنیکا پراجیکٹ 2012 میں 95 یا 96 فیصد مکمل ہوا، پراجیکٹ میں کرپشن اور بے قاعدگیوں پر نیب کے 3 کیسز ہیں،ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے ان ریفرنسز کا ہفتے میں فیصلہ کریں کیونکہ سگنل نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
اعظم سواتی

شیئر کریں

Top