حادثاتی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا :فردوس عاشق اعوان

2201856-firdousashiqawanx-1587287180.jpg

جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابوبچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا
اب بوکھلاہٹ کا شکارپی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے،معاون خصوصی اطلاعات کی میڈیاسے بات چیت
لاہور( آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا جسکی تعبیر سے پہلے ہی اسکی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی، جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابوبچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا، اب بوکھلاہٹ کا شکارپی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ تو بتائیں کہ ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟ پچاس سال سے ان کے آباؤ اجداد ہی اس ملک پہ حکمران رہے یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آراو چاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے کسی صورت ممکن نہیں۔
فردوس عاشق

شیئر کریں

Top