حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکر پاگل پن کی انتہاء پر اتر آئی :مریم اورنگریب

Marriyum-Aurangzeb.jpg

عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں،مسلم لیگ ن ترجمان
عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیف الملوک کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاء پر اترآئی ہے،عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں،عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاء پر اترآئی ہے،عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں،ملک سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے ،سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے،عمران صاحب نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ،عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے۔
مریم اورنگزیب

شیئر کریں

Top