روسی صدر کے مخالف مظاہرے درجنوں گرفتار

im-159221.jpeg

دارالحکومت میں چار ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے اور جھڑپوں میں چالیس پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے،امریکہ اور یورپی یونین پر سخت تنقید
ماسکو (آئی این پی ) روسی صدر کے مخالف اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران تین ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مبصر تنظیم او وی ڈی کے مطابق گزشتہ روز تقریبا ایک سو روسی شہروں میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مظاہرین الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ماسکو پولیس کے مطابق دارالحکومت میں چار ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے اور جھڑپوں میں چالیس پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ روسی صدر کے مخالف اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران تین ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top