اپوزیشن لیڈر جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں :ترجمان وزیراعلیٰ

new-gilgit-baltistan-assembly-members-take-oath-today-1606258439-9888.jpg

امجد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کیلئے اہم قومی مسئلہ کو سیاست کی نظر کر رہے ہیں،امتیاز علی تاج
اپوزیشن لیڈر کی اب تک کی ساری سیاست عوام کو گمراہ کرکے مذہبی و قومی جذبات کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں رہی
گلگت(بیورورپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے تر جمان امتیاز علی تاج نے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کے نیشنل پارکس کے قیام کے حوالے سے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نیشنل پارکس کے قیام کے حوالے سے بیان بے بنیاد اور بد نیتی پہ مبنی ہے جس کے پیچھے ناپاک سیاسی عزائم ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو اچھی طرح معلوم ہے کہ گلگت بلتستان کا پہلا نیشنل پارک ‘خنجراب نیشنل پارک’ 1975 میں اپوزیشن لیڈر کے ہی سیاسی امام ذولفقار علی بھٹو نے بنایا تھا۔ اپوزیشن لیڈر بتائے کیا زولفقار علی بٹھو نے خنجراب نیشنل پارک کا قیام کرکے گلگت بلتستان پر حملہ کیا تھا؟ اسی طرح ضلع غذر میں واقع قرمبر نیشنل پارک کی منظوری 2011 میں ہوئی تھی جب وفاق میں اپوزیشن لیڈر کے موجودہ سیاسی پیر آصف علی زرداری(Mr. 10%) کی حکومت تھی۔ اپوزیشن لیڈر بتائے، گلگت بلتستان کی سیاحت پہ دوسرا حملہ کیا آصف علی زرداری(Mr.10%) نے کیا تھا؟اگر اپوزیشن لیڈر کی کرپٹ و نااہل پارٹی نیشنل پارکس بنائے تو ٹھیک مگر پی ٹی آئی کی حکومت بنائے تو غلط، کیوں؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ان کو بخوبی علم ہے کہ نیشنل پارکس بنانے کا مقصد صرف جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔نیشنل پارکس کا سارا انتظام گلگت بلتستان کی منتخب صوبائی حکومت کے محمکہ جنگلات کے زیر نگرانی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات گلگت بلتستان پر پڑ رہے ہیں۔ جس کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا بے دریغ کٹاو ہے۔ جس کا تحفظ ہم سب کا اجتماعی فرض ہے۔لیکن اپوزیشن لیڈر اس اہم قومی مسئلے کو سیاست کی نذر کر رہے ہیں تاکہ اپنی پارٹی کی پژمردہ سیاست میں جان ڈال سکے۔ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف نہی بلکہ ٹمبر مافیہ کا لیڈر ہے۔ کیونکہ نیشنل پارکس بننے کی صورت میں ٹمبر مافیا جنگلات کا غیرقانوی کٹاو کر نہی سکے گا۔ اور ان کے قیام سب سے زیادہ نقصان اسی ٹمبر مافیہ کا ہوگا۔ترجمان وزیراعلی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی اب تک کی ساری سیاست عوام کو گمراہ کرکے مذہبی و قومیتی جذبات کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں رہی ہے۔اپوزینش لیڈر نے اب تک ہمارے لوگوں کے اجتماعی مفاد کو اپنی ذاتی سیاست کے لئے قربان کیا ہے۔ مگر اب وہ ناکام و نامراد ہونگے۔ ہم عوام کے سامنے سارے حقائق رکھیں گے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کو باور کرانا چاہتے ہیں نیشنل پارک کے قیام کا مقصد صرف و صرف جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ ان پارکس کا سارا انتظام وہاں کی مقامی آبادی کی شراکت داری اور شمولیت کیساتھ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کر رہا ہے۔ نیشنل پارک کے قیام سے مقامی آبادی کو بالواسطہ فائدہ ہوگا وہاں پہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،اور ان سے ہونے والی آمدنی کا زیادہ تر حصہ مقامی آبادی کو ہی جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حاکمیت و ملکیت کے جعلی و کھوکھلے نعرے اور منفی مذہبی و علاقائی بیانیہ اپوزیشن لیڈر کی سیاسی بقاء کی ضمانت ہے۔ انہی جیسے شعبدہ باز سیاسی علامے ماضی میں بھی صوبے کے اہم اجتماعی معاملوں میں ہمارے لوگوں کا بڑا نقصان کراچکے ہیں۔
تر جمان

شیئر کریں

Top