ونٹر ٹورازم کے فروغ سے گلگت بلتستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے :صدر مملکت

22-1.jpg

گلگت بلتستان ونٹر سیاحت کیلئے موزوں ترین خطہ ہے ،میں 80کی دہائی سے آرہا ہوں ،اس جتنا خوبصورت خطہ دنیا بھر میں کہیں نہیں ، ونٹر سپورٹس سیاحت میں اضافے کا باعث بنے گا
پاکستان چھوٹا ملک ہے لیکن پاک آرمی اور فضائیہ نے دشمن پر ثابت کردیا ، ہم طاقتور ہیں،پاکستان بہت جلد دنیا میں ترقی یافتہ ملک بن جائے گا ، نلتر میں ونٹر سپورٹس کی اختتامی تقریب سے خطاب
گلگت ( فرمان کریم)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہیکہ گلگت بلتستان ونٹر سیاحت کے لئے موزوں ترین ہے۔ سیاحت کے فروغ سے یہاں کے لوگوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے۔ میں نے پوری دنیاکو دیکھا گلگت بلتستان میں 80کی دہائی سے آرہا ہوں گلگت بلتستان جتنا خوبصورت خطہ ہے اس جیسا دنیا بھر میں کہیں نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان نے بتایا کہ 11لاکھ کی آبادی میں پچھلے سال 20لاکھ سیاح آئے یہ بہت بڑی بات ہے ۔ اس سے یہاں کی معیشت مضبوط ہو تی ہے لوگوں کو روزگار ملتا ہے نلتر میں پاک فضائیہ کی زیر اہتمام ونٹر فیسٹول کا انعقاد گلگت بلتستان میں ایک مثبت اقدام ہے۔ پاکستان اور خاص کر گلگت بلتستان سیاحت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات راما ، خنجراب ، عطا آباد جھیل دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں شامل ہیں۔
انہوں کہ پاکستان چھوٹا ملک ہے لیکن پاک آرمی اور فضائیہ نے دشمن پر ثابت کردیا کہ ہم طاقتور ہیں۔پاکستان دنیا میں ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ پاکستان آرمی اور فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان طاقتور ملک ہیں۔ ونٹر سپورٹس گلگت بلتستان میں سیاحت میں اضافے کا باعث بنے گا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نلتر میں ونٹر سپورٹس کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں میری زندگی میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ ونٹر اسپورٹس کے انعقاد پر صدر پاکستان نے ائیر فورس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس گزشتہ کئی سالوں سے نلتر میں ونٹر فیسٹول کا انعقاد کرتے ہیںکو کہ یہاں کی سیاحت پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔ مجھے اپنی فوج پر بھروسہ ہے مجھے اپنی ائیر فورس پر فخر ہے۔اور مجھے سب سے زیادہ اپنی قوم پر بھر وسہ ہے۔ پاک فوج اور پاکستان ائیر فورس نے ملک سلامتی کے ساتھ ساتھ نلتر میں 50کے دہائیوں سے ونٹر اسپورٹس کو بھی رکھا۔ہماری فوج نے پوری دنیا کو دیکھا یا کہ جو بھی ہمارے اوپرخراب نظر رکھے گا اُس کا مقابلہ کر سکتے ہیں پاکستان چھوٹا ملک ہو سکتا ہے مگر طاقت اور ہمت میں ہم سب سے بڑا ملک ہے جس طرح پاکستان کی افواج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا وہ دنیا کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا مقابلہ پاکستان نے کہا ہماری افواج اور ہماری قوم نے مل کر اس دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کیا۔ایک لاکھ کے قریب جانیں قربان کی مگر اپنے ملک کو مستحکم کیا۔انہوں سیاحت کی ترقی کیلئے نئے مواقعے فراہم کرنے کیلئے حکومت کی دلچسپی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نلتر میں ونٹر پاکستان ائیر فورس اور ونٹر اسپورٹس فیدڑیشن کے زیر اہتمام28 ویںی نیشنل سکی چمپین شپ، شاہ خان سکی چمپین شپ ، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی چمپین شپ سکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے نیشنل سکی کپ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سکی کپ اپنے نام کیا جبکہ شاہ خان سکی کپ پاک ایئر فورس نے ٹیم نے جیت لیا۔اختتام تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جیتے والی ٹیم میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے ۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا اورکامیاب ٹیم کے آفیسرز اور جوانوں نے مقامی دھنوں پر ٹرافی اٹھا کر رقص کیا۔
صدر مملکت

شیئر کریں

Top