مولانا فضل الرحمان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے جائیدادیں بنائیں :فرخ حبیب

DoLtylAXoAAFfhu.jpg

فضل الرحمان کو چندے کے ذرائع کا حساب دینا ہو گا، نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے 10ملین ڈالر لئے
فضل الرحمان کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی رہی، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک بھر میں جائیدادیں بنائیں فضل الرحمان کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی رہی، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان کو چندے کے ذرائع کا حساب دینا ہو گا، نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے 10ملین ڈالر لئے، فارن فنڈنگ لینے والی جماعتیں آج ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن سے آنے والی فنڈنگ کا حساب دیں، فارن فنڈنگ لینے والے آج اکٹھے ہو گئے ہیں۔
فرخ حبیب

شیئر کریں

Top