نیب صرف ایک آنکھ سے اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے:احسن اقبال

Ahsan-Iqbal-1280x720-1.jpg

حکومت کو دو تہائی اکثریت سے روکنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں پڑچکی
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہی بات کر رہے ہیں جو پی ڈی ایم کر رہی ہے، نیب نے دوسری آنکھ پر کالی پٹی باندھ رکھی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں پڑچکی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہی بات کر رہے ہیں جو پی ڈی ایم کر رہی ہے، نیب صرف ایک آنکھ سے اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے، نیب نے دوسری آنکھ پر کالی پٹی باندھ رکھی ہے، سینیٹ میں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیاحسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ کو کھلا چھوڑا تو حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرسکتی ہے، سینیٹ میں اکثریت سے حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرسکتی ہے، حکومت کو دو تہائی اکثریت سے روکنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرض ادائیگی کیلئے حکومت ملکی املاک گروی رکھ رہی ہے، عمران خان اپنے محل کو گروی کیوں نہیں رکھتے ؟ ان کو گھر بھیجنا ملک بچانے کیلئے ضروری ہے۔
احسن اقبال

شیئر کریں

Top