بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگی:شہباز گل

Shahbaz-Gill.png

سیاستدان اگلے الیکشن کا اور لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہے، وزیراعظم نے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں
ماضی میں پاکستان کو دس پرسنٹ، پانامہ اور پینٹ ہاؤس پائرٹس اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے 6سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں، بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے 6سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، ناروے کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک سؤل ہائم نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلی کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں، مسئلہ کشمیر پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہو یا افغان، امریکہ امن مذاکرات جیسے سنجیدہ مسائل کا حل آج دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو دس پرسنٹ، پانامہ اور پینٹ ہاؤس پائرٹس اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا لیکن آج وزیراعظم عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں، عوام پہچان چکے ہیں کہ ملک کو مثبت راہ پر لانے کیلئے کون مصروف عمل ہے اور کون اپنی کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔
شہباز گل

شیئر کریں

Top