پی ٹی آئی ارکان بے فکر رہیں اپوزیشن ہمارے کوئی مسئلہ نہیں :وزیراعظم

Imran-khan.png

پی ڈی ایم نے جلسوںپرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے
براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی، عمران خان کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم

شیئر کریں

Top