حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے حکمت عملی بنائیں گے:خالد خورشید

g2-3.jpg

گلگت بلتستان کی بیشتر آبادی کا دارومدار لائیو سٹاک، زراعت، ڈیری، پولٹری سے ہے ان شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
مقامی زمینداروں کی خوشحالی کیلئے فرش فروٹ پروسسنگ اور کولڈ چین متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے،وزیراعلی
گلگت (بادشمال نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اور فشریز کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ریسرچ پر توجہ دی جائے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے۔ لائیو سٹاک، فشریز، زراعت، واٹر مینجمنٹ اور آبپاشی جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک زراعت، لائیوسٹاک و فشریز، واٹر مینجمنٹ و آبپاشی کو الگ محکموں کا درجہ دینے کیلئے درکار ضروری کاغذی کارروائی کو 10 دنوں میں مکمل کرکے کابینہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے ۔ گلگت بلتستان کی بیشتر آبادی کا دارومدار لائیو سٹاک، زراعت، ڈیری، پولٹری سے ہے ان شعبوں پر توجہ دے کر مقامی زمینداروں اور ان شعبوں سے وابستہ خاندانوں کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک کو ہدایت کی ہے کہ آرگینک حلال گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے جس سے اس شعبے سے وابستہ افراد کے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے گا۔ گلگت بلتستان پھلوں کے پیداوار کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پھلدار درختوں میں اضافے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ محکمہ زراعت پھلدار درختوں کے حوالے سے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ مقامی زمینداروں کی خوشحالی کیلئے فرش فروٹ پروسسنگ اور کولڈ چین متعارف کرانے کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس طرف راغب کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔ پھلوں اور درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے (قرنطینہ) آئی پی ایم یونٹ کو فعال بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ مقامی زمینداروں میں آگاہی اور پیداوار میں اضافے کیلئے ‘E’ ایگریکلچر متعارف کرایا جائے تاکہ مختلف مسائل کا حل بروقت اور آسانی سے ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ جانوروں کی ویکسینیشن اور ادویات کیلئے درکار رقم کی کمی کو فل فور پورا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو صوبائی سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو صوبائی سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
خالد خورشید

شیئر کریں

Top