پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

242876_2335555_updates.jpg

پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

زید علی اور یمنی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ہی دونوں نے شادی کی تیسری سالگرہ بھی منائی تھی جبکہ یمنیٰ بھی کئی و لاگز میں ان کے ہمراہ آچکی ہیں۔

زید علی نے اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جلد والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)


زید علی نے بتایا کہ میری زندگی کا پرمسرت دن ہے اور ہم والدین بننے والے ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ بچے کی ولادت کس ماہ میں متوقع ہے۔

زید کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top