حفیظ الرحمان کاسیاسی لیول بلدیہ تک رہ گیا،شاہ ناصر

HKFD_KR1.jpg

ن لیگ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سرٹیفائیڈبھگوڑوں کاٹولہ ہے
گلگت(بادشمال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے قائمقام صوبائی صدر شاہ ناصر قدوس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن موت کا بہانہ بناکر مفرورہونے والے سرٹیفائیڈ مجرم کی جماعت ہے مسلم لیگ ن کے گیڈر نما شیروں کو شکست فاش دینے کے بعد پہاڑں میں بسانے کیلیے نیشنل پارک بنائے جارہے ہیں۔ حلقے میں تیسرے نمبر پر آنے والے نام نہاد سیاسی لیڈر بلدیہ کے الیکشن لڑنے کی تیاری کرئے۔اب حفیظ الرحمن کا سیاسی لیول بلدیہ کی حد تک رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کوئی سیاسی یا نظریاتی جماعت نہیں بلکہ ایک سرٹیفائیڈ کرپٹ اور بھگوڑا خاندان کی ناجائز دولت کی حفاظت پر معمور چند کمیشن خور جانوروں کاگروہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا قائد اور ان کو پورا ٹبر قانون نے مجرم اور مفرور ڈکلئیر کیا ہو اس جماعت کے کارندوں کی جہالت ہی ہے کہ ان کو قائد مانے۔ کسی اور جماعت کے کارکن اس حد تک جہالت کا شکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک احتساب اور صاف اور شفاف نظام کے نعرے کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے۔ اب اس نعرے پر عملدرآمد کا وقت ہوا ہے۔ چند سالوں میں کروڑں کی کوٹھیاں اور ولاز بنانے والے نام نہاد سیاسی ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے ان کے اثاثوں اور ذریعہ آمدن کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ قومی خزانہ اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے سیاست کرنے کے حقدار نہیں بلکہ ان کا مقام مناور جیل ہونا چاہیے۔ اگر مناور جیل کم پڑجائے تو ان چوروں کو اڈیالہ اور کوٹ لکھپت بھیجنا چاہیے تاکہ دوسرے لوگ بھی عبرت حاصل کرسکے۔
شاہ ناصر

شیئر کریں

Top