پاک بھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں :یو این سیکرٹری جنرل

6014cbb1de6c7.png

پاکستان ا ور بھار ت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردارادا کرنے کی پیشکش ، مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا، انتونیوگوٹریس
واشنگٹن (آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں،انتونیو گوٹریس نے پاکستان ا ور بھار ت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردارادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔مزید تفصیلات کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا،انتونیو گوٹریس نے پاکستان ا ور بھار ت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردارادا کرنے کی پیشکش بھی کی،خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل

شیئر کریں

Top