وارنر بروز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فلم گوڈزیلا ورسز کونگ مارچ میں ریلیزہوگی

3745899-scaled.jpg

نیویارک(آئی این پی )کنگ کانگ ڈیڑھ سو ارب روپے کمانے کے بعد پھر میدان میں میں آگئی۔ زمین پر حکمرانی کرنے والی سب سے بڑی مخلوق کنگ کانگ اس بار سمندر کے خوفناک راجہ گاڈزیلا کو پٹخنے کے لیے تیار ہے۔ وارنر بروز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فلم گاڈزیلا ورسز کنگ کانگ میں سمندر اور زمین کے دو بڑے آپس میں ٹکرا کر حکمرانی اور بقا کی جنگ لڑیں گے۔فلم گاڈزیلا ورسز کنگ کانگ سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ پانچ روز قبل اس سنسنی خیز فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 4 کروڑ 35 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ گزشتہ دسمبر میں دنیا کے دوسرے بڑے مووی اسٹوڈیو وارنر بروس نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2021 کے شیڈول میں شامل تمام فلموں کو مقررہ وقت پر ہی ریلیز کریں گے۔یہ فلم گوڈزیلا، کنگ آف دی مونسٹرزکا سیکول ہے جسے 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس قبل 2014 میں اسی سلسلے کی فلم 2014 میں فلم گوڈزیلاریلیز کی گئی تھی۔فلم گوڈزیلا ورسز کونگ رواں برس مارچ کے مہینے میں ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

شیئر کریں

Top