عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برادشت نہیں کرینگے کمشنر بلتستان

index.jpeg

محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، آفسیران اور ملازمین کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی
ونٹر ٹورازم کے فروغ اور اس علاقے کی خوبصورتی اور مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے صحافی اپنا کردار ادا کریں ،شجاع عالم
سکردو (غلام علی وفا سے)کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم نے ہے کہ عوامی مسائل کا حل پہلی ترجیح اور کوشش ہے، محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، سرکاری اداروں کے آفسیران اور ملازمین کی جانب سے لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب سکردو کے عہداروں سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، یہ علاقہ ہم سب کا ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے صحافی برادری اپنا کردار ادا کریں صحافی کسی بھی معاشرے میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ خاص طور پر ونٹر ٹورازم کے فروغ اور اس علاقے کی خوبصورتی اور مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے صحافی اپنا کردار بھر پور انداز میں نبھائے، اس موقع پر صحافیوں نے بلتستان ڈویژن بالخصوص سکردو شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، آٹے کا معیار اور تقسیم، سٹرکوں کی خستہ حالی، گوشت اور ایل پی جی گیس، ٹریفک مسائل، سیوریج، اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ سمیت عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں، اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے صحافیوں کی تجویز پر کمشنر کملپین سنٹر قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کمشنر بلتستان

شیئر کریں

Top