نگر میں کرونا سے آگاہی کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

WhatsApp-Image-2021-02-01-at-6.39.25-AM.jpeg

نگر ( پ ر) ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی انسٹیٹوٹ گلگت بلتستان اور پارٹنز آف امریکہ کے اشتراک سے ضلع نگر کے گاؤں تھول نگر میں کرونا کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں نگرکے مواضعات تھول،ہوپئی،قاسم آباد اور نلت سے درجنوں خواتین نے شرکت کی۔


ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے کیا گیا ۔اس کے بعد ورکشاپ کے شرکا ء میں فیس ماسک تقسیم کئے گئےاور انھیں کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے صابن سے ہاتھ دھونے اور فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی ضرورت و اہمیت کا عملی مظاہر ہ دکھایا گیا۔ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے ہیلتھ کیف ایکسپرٹ پروین نے خواتین کو درپیش بیماریوں اور کرونا سے بچاؤسے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ خواتین اپنے بچوں کو کرونا سمیت ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں انھوں نے مذید کہا کہ پوری دنیا کو متاثر کرنے والی بیماری کرونا سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں میں صفائی سے رہنے کی عا دت پیدا کریں۔ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے آغا خان ہیلتھ سروس جعفر آباد نگر کی انچارج نرگس نے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے اگر ہم روز مرہ امو ر کے انجام دہی کے دوران صفائی سے رہیں او ر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو بیماریوں سے بچ سکتے ہیں انھوں نے مذید کہا کہ صفائی وہ بہترین ہتھیا ر ہے جس کے ذریعے ہم نئی نسل کو کرونا سمیت ہر طرح کی خطر ناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں انھوں نے مذید کہا کہ موجودہ وبائی بیماری کروناکو شکست دینے کے لئےضروری ہے کہ ہم صفائی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک کا استعمال ،سماجی روابط میں احتیاط کرتے رہیں ورکشاپ کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے رسرچ اینڈ ایڈوکیسی انسٹیٹوٹ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری وسیم عباس شیرالیاٹ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیا انھوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نئی نسل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ماؤں کو مختلف ورکشاپس کے ذریعے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان حفا ظتی تدابیر پر عمل کرکے نسل نو کو بیماریوں سے بچا سکیں اور ایک صحت مند معاشرے کا قیا م ممکن ہو سکے۔انھوں نے مذید کہا کہ پوری دنیا کو متاثر کرنے والی بیماری کرونا کو صرف حفاظتی اقدمات کے ذریعے ہی شکست دیا جاسکتا ہے خصوصی ورکشاپ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے علاقے کی دیگر سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا انھوں نے اپنے خطا ب میں موجودہ وبائی بیماری کرونا سے مھفوظ رہنے کے لئے سماجی میل جول کم کرنے اور ما سک کے استعمال اور صفائی پر زور دینے کی تاکید کی تقریب کے آخر میں ورکشاپ کے شرکاء میں کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس تقسیم کئے گئے

شیئر کریں

Top