میا نمار فوجی بغاوت ،سوچی کے ساتھیوں پر گھیراتنگ :درجنوں گرفتار

0t5c79ic_aung-san-suu-kyi-afp_625x300_03_October_18.jpg

ہمارے ساتھ ایک طویل عرصے سے برا سلوک کیا جارہا ہے لیکن میں ان چیزوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا،سوچی کی پارٹی کے رہنما کی گفتگو
نیپیٹاو (آئی این پی) نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی سینئر رہنما آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،79سالہ وِن ہین کو پولیس نے میانمار کے دارالحکومت سے گرفتار کیا ، اب تک 130 سیاستدان اور حکام کو گرفتار کیا جاچکا ہے،البتہ ہین پر عائد الزامات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ،وِن ہین سمیت 130 سیاستدان اور حکام کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،سوچی کی پارٹی کے رہنما نے اپنی گرفتاری پر دیے گئے بیان میں کہا کہ ہمارے ساتھ ایک طویل عرصے سے برا سلوک کیا جارہا ہے لیکن میں ان چیزوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا، میانمار کے سب سے بڑے شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد فوجی بغاوت کے خلاف باہر نکلی جس نے گاڑیوں کے ہارن بجاکر احتجاج کیا اور اس کے بعد پولیس نے ہین کو گرفتار کرلیا، سوچی کے دستِ راست سمجھے جانے والے وِن ہین کو پولیس نے ان کی بیٹی کے گھر سے رات گئے گرفتار کیا، میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر مواصلاتی آلات کی غیر قانونی امپورٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے سوچی کے گھر سے واکی ٹاکیز برآمد کرنے کا بھی دعوی کیاہے۔
گرفتار

شیئر کریں

Top