اوشکھنداس پانی نایاب ،بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف طلباء اور خواتین کا مظاہرہ

g10-2.jpg

مظاہرین نے شاہراہ جلال آباد پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکر دیا ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں،مسافروں کو مشکلات
گلگت انتظامیہ جعفر آباد محلہ میں پانی، بجلی اور تعلیم کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے
گلگت(سٹاف رپورٹر)اوشکھنداس میں پانی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں طلبا اور خواتین نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے شاہراہ جلال آباد پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا۔ ٹریفک کی معطلی کے باعث مضافاتی علاقوں سے گلگت شہر داخل ہو نے والے مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوشکنھدداس کے محلہ جعفر آباد میں پانی کی قلت، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور محلے میں خواتین کے سکول نہ ہو نے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی فراوانی ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کی فراہمی میں خواتین کو مشکلات کاسامنا کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کو پڑھائی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محلہ جعفر آباد میں طالبات کے لئے سکول نہ ہونے سے بچیاں 2کلو میٹر پیدل دور تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعفر آباد محلہ میں پانی، بجلی اور تعلیم کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مظاہرہ
تین کالم

شیئر کریں

Top