سینٹ الیکشن ،اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

usman-buzdar.jpg

ویڈیو سیکنڈل نے سینیٹ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کا پردہ چاک کر دیا، اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی
ایک طرف کرپٹ عناصر، دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ، اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بے نقاب ہو چکے
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ویڈیو سیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کا پردہ چاک کر دیا ہے، سینٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہیہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں، اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہوگا، اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے، 22 کروڑ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بینقاب ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب

شیئر کریں

Top