بیٹے اذان سمیع پر فخر ہے‘ عدنان سمیع

FotoJet-2-18.jpg

ممبئی (آئی این یی) بھارتی شہرت حاصل کرنے والے سابقہ پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع کے پہلے سولو میوزک البم کے ریلیز ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے اذان سمیع پر فخر ہے۔ انہوں نے بیٹے اذان سمیع کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بیٹے پر فخر ہے۔ عدنان سمیع خان نے کمنٹ میں لکھا کہ ماشااللہ یہ سننے میں شاندار اور دیکھنے میں خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ سابق پاکستانی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ماشاللہ مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔خیال رہے کہ معروف موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک البم کا پہلا گانا میں تیرا جاری کردیا جو آتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔اذان سمیع خان کے البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top