ڈپٹی کمشنر گلگت کا زیر تعمیر نومل نلتر ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ

DC-GLT-Nomal-12-02-21.jpg

گلگت ۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمدنے نومل نلتر ایکسپریس وے کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت ، ایس ڈی او بی اینڈ آر گلگت ، ڈی کے گلگت ، عملہ ریکادڑ مال اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے زیر تعمیر نومل نلتر ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دوران عمائدین نومل نے اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبپاشی کے لیے کھتوں کے لیے پانی بند کیا گیا ہے اور زمینوں میں موجود ملبے کو ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے اور زمین کی ناپ توول میں بھی کمی کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ نقصانات جس میں درختگان اور ٖفصلیں وغیرہ ہیں ان کا اسٹیمیٹ نہیں کیا گیا ہے ۔ روڈ کے توڑ پھوڑ کی وجہ سے ایک گھر کو بھی شدید نقصان ہوا ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے عمائدین نومل کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے میں یہاں آیا ہوں آپ لوگوں کے تمام تر جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر عملے ریکادڑ مال کے ساتھ دوبارہ پیمائش کرا کر کمی پیشی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد متاثرین نومل نلتر ایکسپریس وے کے معاوضات کے کیسز کو تیار کر کے پیش کریں ڈی سی گلگت نے ایس ڈی او گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مقامات میں آبپاشی کے لیے پانی کا مسئلہ اور جن گھروں کے لیے نومل نلتر ایکسپریس وے سے لنک روڈ موجود تھا کے لیے لنک روڈ اور کھیتوں کے آبپاشی کے لیے پانی کی نالیوں کا فوری طور پر بندوبست کر کے رپورٹ پیش کریں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکیں ۔ ڈی سی گلگت نے گھر کو نقصان ہوا تھا اُس گھر کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی سی گلگت نے گھر کے مالکان کو یقینی دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے گھر کے نقصان کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے گا۔ نومل کے عمائد ین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

شیئر کریں

Top