سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، وزیراعظم

Imran-Khan.jpg

جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، عمران خان کا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کیلئے حتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا اور سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل کی گئی۔ اجلاس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرسینیٹ کے لیے میرٹ پر ٹکٹ دینے پراتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے کہا سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسے لگا کر ایوان میں آنیوالیعوام کے فائدے کا کبھی نہیں سوچ سکتے، شفاف انتخابات اورایوان بالامیں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

شیئر کریں

Top