گوجرانوالہ ،دھند کے باعث ابرار الحق کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، ابرار الحق کا بھتیجا زخمی

singer-abrarul-haq-s-car-smashes-into-divider-in-dense-fog-1613285388-4311.jpg

گوجرانوالہ (آئی این پی ) گوجرانوالہ میں دھند کے باعث ابرار الحق کی گاڑی گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ابرار الحق کا بھتیجا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور دوران ڈرائیونگ سڑک پر لگا ڈیوائیڈر نظر نہ آیا، جس کے باعث گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں ابرار الحق اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔ ابرار کے بھتیجے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ گاڑی کی منزل کیا تھا۔ ابرار الحق اور ان کے اہل خانہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

شیئر کریں

Top