دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے،معید یوسف

-یوسف.jpg

پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہے، ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب
کراچی (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے، پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد امن اور آپسی شراکت داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن کا حصول پاکستان کے مقاصد ہیں۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہے، ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی دن رات بلیو اکانومی کے لیے کام کر رہی ہے۔

شیئر کریں

Top