اسرائیل کے میزائل حملے میں شامی دارالحکومت کے اردگرد مقامات کو نشانہ بنایا گیا

101252348_mediaitem101252347.jpg

دمشق(شِنہوا)اسرائیل نے سوموار کی صبح سویرے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس شام کی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا جبکہ اس کے ردعمل میں شام کے فضائی دفاع نے بھی جوابی کارروائی کی۔سرکاری خبررساں ادارے سانا کے مطابق یہ نئے حملے اسرائیل کی زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کئے گئے اور دمشق کے گردونواح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، سانا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا۔اس حملہ کے بارے میں سانا کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی جو دمشق میں واضح طور پر سنا گیا تھا کیونکہ اسرائیلی میزائلوں کو روکنے کے لئے فضائی دفاعی میزائل داغے گئے تھے۔شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کی آڑ میں یہ اسرائیلی حملہ شام میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے سلسلہ کی تازہ ترین کڑی ہے۔آخری اسرائیلی حملہ 3فروری کو کیا گیا تھا جب اسرائیلیوں نے جنوبی شام میں اہداف پر زمین سے زمین اور فضا سے زمین پر نشانہ بنانے والے میزائل داغے تھے، جس میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ملی۔

شیئر کریں

Top