گلگت (پ ر) پولیس میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔

IMG-20210215-WA0031.jpg


گلگت – سکریٹری ہوم گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا اور انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹرمجیب الرحمان خان میوزیم میں
پرانی اشیاء دیکھ رہے ہیں.

گلگت. ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹرمجیب الرحمان کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر میوزیم کا افتتاح کر رہے ہیں.

گلگت – ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا اور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان میوزیم کی تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں.

گلگت (پ ر) پولیس میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے ARP لائن میں بنائے جانے والے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے فیتہ کاٹ کر میوزیم کا باقائدہ افتتاح کر دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے سیکریٹری ہوم گلگت بلتستان کے ہمراہ میوزیم کے تختی کی نقاب کشائی کی۔ پولیس میوزیم کے افتتاح کے بعد تقریب میں مدعو آفیسران نے میوزیم کے اندر رکھی ہوئی پولیس فورس کے زیر استعمال پرانی اشیاء انہماک اور دلچسپی کیساتھ دیکھی۔ کمانڈنٹ ARPسلطان فیصل نے مہمانوں کو میوزیم میں رکھی گئی مختلف پرانی چیزوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈنٹ ARP سلطان فیصل کی نگرانی میں میوزیم بنایا گیا ہے جس میں پندرہویں صدی کی رائفل، 1867کی بندوقیں، 1936کی ایف آئی آر، 1947کی پولیس رجسٹرز، پرانے سٹین گنیں، پرانے واکی ٹاکی، وائیرلیس سیٹ، ٹیلیفون سیٹ، ٹائپ رائیٹرز، پرانی پولیس وردیاں، ریٹائرڈ پولیس آفیسران اور شہداء کی تصاویر سمیت فورس کے زیر استعمال دیگر بہت سے اشیاء رکھی گئی ہیں۔ میوزیم میں گلگت بلتستان میں شروع سے اب تک تعینات رہنے ولاے پولیس سربراہوں کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔ میوزیم میں پولیس کی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف اخبارات کے تراشے بھی آویزاں ہیں۔ ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان اور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے میوزیم کو دیکھنے کے بعد کمانڈنٹ ARP سلطان فیصل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلطان فیصل اور اس کی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے جن کی محنت، کوشش اور دلچسپی کے باعث پولیس کے زیر استعمال پرانی اشیاء کو اکھٹا کرکے میوزیم بنایا گیا۔ انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان پولیس ڑاکٹر مجیب الرحمن نے کمانڈنٹ اے آر پی سلطان فیصل اور اس کی پوری ٹیم کےلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا. افتتاحی تقریب میں DIG ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ،سیکریٹری ٹورازم گلگت بلتستان، DIG وقاص احمد، DIG فرمان علی، SSP تنویر الحسن، SSP راجہ مرزہ حسن، کمانڈنٹ ریزرو فورس سلطان فیصل، SP حسن علی، SP محمد ایاز، SP محمد حفیظ، SP افتاب عالم، SP ذاہد اقبال، بجٹ آفیسر سید مشتاق حسین، اکاونٹ آفیسر محمد سلیم سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔

شیئر کریں

Top