یواین سربراہ کی نائجیریا میں اسکول پر حملے، طلبا کے اغوا کی مذمت

18_02_2021_03_13_50_9575.jpg

اقوام متحدہ (شِنہوا)یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے نائجیریا میں سرکاری اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں 1طالبعلم ہلاک جبکہ اسکول کے عملے اور رشتہ داروں سمیت 27 کو اغوا کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاہے کہ سیکرٹری جنرل نے اپنی بات دوہرائی کہ اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر حملے مکروہ اور ناقابل قبول ہیں، انہوں نے نائجیریا کے حکام پر زور دیا کہ وہ اغواشدگان کو بچانے اور ایسی حرکت کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔گوترس نے سوگواروں کے ساتھ گہری تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔بدھ کے روز مسلح افرادنے نائجر ریاست کے کاگارا کے ایک سرکاری بورڈنگ سائنس اسکول پر حملے کے دوران کم از کم 1 طالب علم کو ہلاک جبکہ 27 طلبا، اسکول کے عملے کے 3 ارکان اور اسکول عملے کے خاندانوں کے 12ارکان سمیت 42 افراد کو اغوا کر لیاتھا۔

شیئر کریں

Top