یوگنڈا میں دستی بم دھماکہ سے 4 بچے ہلاک

5000010860.jpg

کمپالا (شِنہوا)یوگنڈا کے اڈجومانی کے شمال مغربی ضلع کے ماجی 2مہاجر کیمپ میں جمعرات کے روز دستی بم دھماکہ کے باعث 4بچے ہلاک جبکہ 5دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں نے دھماکہ خیز مواد جھاڑی سے اٹھایا اور اسے گھر لے گئے جہاں دوسرے بچے بھی ان کے ساتھ جمع ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے دستی بم کو ایک بڑے چاقو کے ذریعے کاٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا جس میں 3بچے موقع پر ہلاک ہوگئے اور 6 کی حالت تشویشناک تھی۔6 زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں1بچہ دم توڑ گیا جبکہ باقی 5 کو مزید علاج کیلئے اڈجومانی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔اقوام متحدہ مہاجر ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق ماجی 2 مہاجر کیمپ میں 17ہزارسے زائد مہاجر مقیم ہیں جن کا تعلق ہمسایہ جنوبی سوڈان سے ہے۔

شیئر کریں

Top