ٹرمپ کے قریبی ساتھی پرنس نے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی حمایت کی،غیر ملکی جنگجوں پر مشتمل ایک فورس اور اسلحہ بھی فراہم کیا

58458_WEBwo06libyaanalysis_1575551905253.jpg

اقوام متحدہ کی پابندی کی خلاف ورزی میں ملوث، حفتر اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف برسرپیکار
واشنگٹن (آئی این پی)اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی اور نجی سکیورٹی کانٹریکٹر ایرک پرنس نے لیبیا کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو سلامتی کونسل کے لیے ہے مگر نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو اس کی ایک کاپی مل گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پرنس نے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی حمایت کے لیے غیر ملکی جنگجوں پر مشتمل ایک فورس روانہ کی تھی اور انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا تھا، اس ڈیل کی مالیت اسی ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی، یہ امر اہم ہے کہ حفتر اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

شیئر کریں

Top