امریکا ، 2نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچی،حکام نے پکڑلیا

Getting-a-flu-shot-2_1200x628-1200x610-1.jpg

پہلے مر حلے کی کامیابی کے بعد وسرا مرحلہ میں 65سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا میں 2نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں، حکام نے جلد ہی ان کی جعلسازی پکڑ لی، واضح نہیں کہ اس جعلسازی پر ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں،امریکا میں اس وقت کرونا وائرس ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دیے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق ایسے میں 2نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر ویکسین لگوانے پہنچیں لیکن پکڑی گئیں،ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کانٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں 2لڑکیاں حکام کو چکمہ دے کر کرونا وائرس ویکسین لگوانے میں کامیاب رہیں،کرونا ویکسی نیشن کانٹی کے کنونشن سینٹر میں کی جارہی تھی جہاں یہ دونوں بزرگ خواتین جیسا حلیہ بنا کر، چشمہ اور دستانے پہن کر پہنچیں، اس حلیے میں وہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے میں کامیاب رہیں،تاہم جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو انہیں دھر لیا گیا،کانٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ دونوں لڑکیاں پہلی خوراک لینے میں کس طرح کامیاب ہوئیں، جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو ان کے پاس بالکل مثر ویکسی نیشن کارڈز تھے، دونوں خواتین اپنی عمر کی دوسری دہائی میں ہیں،یہ، اس سے قبل بھی 65 سال سے کم عمر ایک شخص اپنے والد کے شناختی دستاویزات لے کر اپنی ویکسی نیشن کروانے پہنچا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

شیئر کریں

Top