روشن ڈیجیٹل پروگرا م وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے عظیم تحفہ ہے،فوکل پرسن وزرات اورسیز چائینہ

Fahad.jpg

لاہور(آئی این پی)فوکل پرسن وزرات اورسیز چائینہ شوکت علی صافی نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل پروگرا م وزیر اعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے عظیم تحفہ ہے اسکے ذریعے اب بیرون ملک مقیم پاکستانی آن لائن طریقے سے اکانٹ کھول سکیں گے’ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘حکومت کے اس اقدام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ مناسب شرح سود پر اپنے پیسے ان اکانٹس میں رکھ سکیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ اس وقت 90 لاکھ کے قریب پاکستانی بیرون ملک رہ رہے ہیں اور وہ سالانہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے 23 بلین ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں۔حکومت پاکستان نے ترسیل زر میں اضافہ کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا آغاز کر دیا اسکے ذریعے اپنے اکا ؤنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لیے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی اور سیز پاکستانی جب چاہیں اپنا پیسہ بغیر حکومتی اجازت کے واپس نکال سکتے ہیں۔

شیئر کریں

Top