پاکستان کی معاشی ترقی کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، رانا محمد تنویر

CAkH2bpg_400x400.jpg

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ملک کو معاشی طور پرتباہی کے دہانے پر پہنچنے والی اپوزیشن جماعتیں آج اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا محمد تنویر نے کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری جتنی آج مضبوط اور فعال ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی آج دنیا کے تمام معاشی ادارے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کر رہے ہیں اور صرف پاکستان ہی نہیں بیرونی سر مایہ کار بھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور حکومت بھی سر مایہ کاروں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔

شیئر کریں

Top