مودی سر کار کے خلاف ایک لاکھ کسان سراپا احتجاج،8مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراو کا اعلان

download-2021-01-27t194744307-944013-1611804647.png

امریکا کی 87بڑی کسان یونینز ب کا بھارتی کاشتکاروں کی حمایت کا اعلان
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کیخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا کیا جائے گا، امریکا کی 87بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی، کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے، رہنماوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے کہا کہ 8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا بھی کیا جائے گا،امریکا کی 87بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔

شیئر کریں

Top