کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سکردو کا چیف انجینئر بلتستان اور دیگر آفیسران کے ہمراہ بائی پاس روڈ اور ایکسپریس وے کا دورہ: اہم احکامات جاری

news-pic-22.2.21-1-scaled.jpg


آج مورخہ 22فروری 2021کوکمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم اورڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے چیف انجینئرورکس بلتستان ریجن ، ایکسئین تعمیرات عامہ سکردو اورچیف پی اینڈ ڈی کے ہمراہ بائی پاس روڈ اور ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور وہاں چیف انجینئر بلتستان اور ایکسیئن تعمیرات عامہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ جہاں پر اختتام ہوگا وہاں سے عبداللہ ہسپتال سے ہوتے ہوئے جیل گارڈ چوک تک ایکسپریس وے کے ذریعے سڑک چوڑا اور کشادہ کر دیا جائے گا۔جس سے علاقے میں ترقی ہوگی۔ چیف انجینئر نے مزید کہا کہ بائی پاس روڈ امامیہ /ریڈیو پاکستان تا پولیس لائن سکردو تک کا کام 3مارچ سے شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ 20 مارچ سے ایکسپریس وے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پرکمشنر بلتستان ڈویژن نے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد شروع کریں اور جلد کام کو مکمل کریں تاکہ عوام الناس کو براہ راست فائدہ ہو سکے ۔ اور ان سڑکو ں کی تعمیر سے سکردو اور بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شیئر کریں

Top