ایف آئی اے نے چاروں سابق عہدیداروں سے خلاف قانون بھرتیوں کے حوالے حکام نے تفتیش کرلی ہے

jameel-ahmed.jpg

گلگت (سپیشل رپورٹر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اختیارا ت سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون بھرتیوں اور پرموشن دینے کا الزام میں ،سابق سپیکر وزیربیگ ،اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد سمیت سابق سیکریٹری عبداللہ خان اور سابق ڈپٹی سیکریٹری اسمبلی کی ایف آئی اے گلگت میں طلبی ایف آئی اے نے چاروں سابق عہدیداروں سے خلاف قانون بھرتیوں کے حوالے حکام نے تفتیش کرلی ہے زرائع کے مطابق سال 2013میں پیپلزپارٹی دور حکومت کے دوران گلگت بلتستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گریڈ سترہ میں چھ ملازمین کو بھرتی کرنے کے ساتھ سابق سیکریٹری اسمبلی عبداللہ خان کی گریڈ بیس میں ترقی دیکر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کے ہیڈ آفس سے تحقیقات کا حکم ملنے کے بعد ایف آئی اے گلگت حکام نے سابق سپیکر وزیربیگ ،سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد،اور سابق سیکریٹری عبداللہ خان سمیت سابق ڈپٹی سیکریٹری کو طلب کرکے تفتیش شروع کردی ہے زرائع نے بتایا کہ ان کے خلاف قانون اختیارات سے تجاوز کرکے بھرتیوں اور خوساختہ ڈی پی سی بناکر سیکریٹری اسمبلی کی گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی تھی بعد اذاں یہ انکواری ایف آئی اے کو سونپ دی گئی جس کے بعد ایف آئی اے گلگت حکام نے تفتیش شروع کردی ہے زرائع نے بتایا کہ چاروں سابق عہدیداروں کا ابتدائی بیان قلم بند کردیاگیا ہے ۔

شیئر کریں

Top