قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک سپیشل امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کردیا‘میرتعظیم اختر

Mir-Tazeem-Akhtar-400x320-1.jpg

میٹرک سپیشل ضمنی امتحانات میں ریگولر طلباکا مجموعی شرح41.14‘ پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی مجموعی نتیجہ 32.73 فیصد رہا‘ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی منظوری کے بعد میٹرک سپیشل کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات میں ریگولر طلبا کی مجموعی تعداد965تھی جن میں سے 397 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ568امیدوار امتحان پاس کرنے میں نا کامیاب ہوئے۔ میٹرک سپیشل ضمنی امتحانات کی مجموعی شرح41.14فیصد رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی تعداد 1873تھی جن میں سے 613کامیاب اور 1260ناکام رہے ۔یوں پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی مجموعی نتیجہ۔32.73فیصد رہا۔یار رہے کہ نتائج قراقرم یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائٹ https://examinations.kiu.edu.pk/results پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں

Top