فردوس عاشق اعوان عوام کے پاس جانے کو خواری سمجھتی ہیں،عظمیٰ بخاری

935.jpg

فائرنگ کرنے والوں میں کتنے لوگ پکڑے گئے، یہ عثمان ڈار کی ٹائیگر فورس کے غنڈے تھے،جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کا آر او بلکتا رہا،رہنما (ن) لیگ کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ فردوس عاشق اعوان عوام کے پاس جانے کو خواری سمجھتی ہیں،فائرنگ کرنے والوں میں کتنے لوگ پکڑے گئے، یہ عثمان ڈار کی ٹائیگر فورس کے غنڈے تھے،جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کا آر او بلکتا رہا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فردوس عاشق 20پولنگ اسٹیشنز کے لوگوں کو فارم ہاؤس پر لے کر بیٹھی رہیں، مریم نواز عوام کی لیڈر ہیں اور عوام کے پاس جاتی ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان عوام کے پاس جانے کو خواری سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ہمیں یہ بتائیں کہ فائرنگ کرنے والوں میں کتنے لوگ پکڑے گئے ہیں، یہ عثمان ڈار کی ٹائیگر فورس کے غنڈے تھے،الیکشن کمیشن کا آر او بلکتا رہا۔

شیئر کریں

Top