براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے

6034f40eba407.jpg

براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی ، شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کر دی
لندن (آئی این پی ) براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنیکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔ کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پانڈ ادا کیے۔ دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہیکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سیگزرنیکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

شیئر کریں

Top