وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر کولمبو پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

index-4.jpeg

سری لنکا (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دورے پر کولمبو پہنچ گئے، وزیراعظم کو سری لنکا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دورے پر کولمبو پہنچ گئے، کولمبو ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کا دورہ سری لنکا دو دن پر مشتمل ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سری لنکا میں صدر اور ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سری لنکا مہندرار اجاپکسے نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بات کریں گے، عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

شیئر کریں

Top