شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے لازمی جز ہے ۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

003.jpeg


وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا سنٹرل لائبریری کا دورہ سمیت شجرکاری مہم شرکت،پودا لگاکر شجرکار ی مہم کا آغاز۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے مین کیمپس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغا زکر دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شجرکاری مہم میں سینئر تدریسی و انتظامی آفیسران بھی شریک تھے ۔وائس چانسلر نے شجرکاری کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے لازمی جز ہے ۔معاشرے کے ہرفرد کی اخلاقی اور معاشرتی زمہ داری ہے کہ اس مہم میں حصہ لیں ۔انہوںنے کہاکہ درِخت لگانا ماحول کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں معاون و مددگار ہے ۔انہوںنے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات دنیامیں انسانی زندگی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں جس کا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی کٹاؤ اور سیلابوں کو روکنے،گلوبل وارمنگ سے بچاؤ اور صحت مندانہ زندگی کیلئے زیادہ جنگلات اور درختوں کو لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس اجتماعی مقصد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کا دورہ کیا۔دورے میں وائس چانسلر نے سنٹرل لائبریری میں طلبہ وطالبات کو میسر سہولیات کاجائزہ لیا۔
قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک سپیشل امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کردیا۔میرتعظیم اختر
میٹرک سپیشل ضمنی امتحانات میں ریگولر طلباکا مجموعی شرح41.14جبکہ پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی مجموعی نتیجہ۔32.73فیصد رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
گلگت(پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی منظوری کے بعد میٹرک سپیشل کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات میں ریگولر طلبا کی مجموعی تعداد965تھی جن میں سے 397 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ568امیدوار امتحان پاس کرنے میں نا کامیاب ہوئے۔ میٹرک سپیشل ضمنی امتحانات کی مجموعی شرح41.14فیصد رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی تعداد 1873تھی جن میں سے 613کامیاب اور 1260ناکام رہے ۔یوں پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی مجموعی نتیجہ۔32.73فیصد رہا۔یار رہے کہ نتائج قراقرم یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائٹ https://examinations.kiu.edu.pk/results پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں

Top