این اے 75ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو طلب کر لیا

senate-elections-2021-ecp-extends-date-for-submission-of-nomination-papers-1613201866-7017.jpg

الیکشن کمیشن کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ‘ ڈی پی اوسیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ‘ ڈی ایس پی سمبڑیال اور ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کرنے کا حکم،کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کو عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو بھی حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری ‘ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسدعلوی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین ‘ ڈی ایس پی سمبڑیال ذوالفقار ورک اور ڈی ایس پی ڈسکہ محمد رمضان کمبوہ کو معطل کیا جائے اور ان کو آئندہ کیلئے کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ان تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی و صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا جس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

شیئر کریں

Top